اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہ آسکا، پیداوار 22 ہزار اور طلب تقریباً 28 ہزار میگا واٹ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بدترین لوڈشیڈنگ بدھ کو بھی جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے برقرار رہا ،پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈل پیداوار بھی کم سطح پر ہے، تربیلا اور منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے۔