کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری جام ہاﺅس پہنچے، گورنر سندھ نے پرنس جام قائم علی کی جانب سے چین کے نئے تعینات قونصل جنرلYang Yundongکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ عشائیہ میں کئی ممالک کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک چین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، سرمایہ کاری میں اضافہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ، چین کے ساتھ دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے چین کا بھرپور تعاون اور مدد قابل تحسین ہے۔