اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائی جا رہی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوجائے گی۔