کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تکریم شہداءکے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا میں بھی شریک ہوئے۔ یوم تکریم شہداءکی تقریب میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی طارق حسن ، چوہدری مظہر، ایم عالم اور دیگر بھی شریک تھے۔گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور ملک کی سلامتی کے خلاف سازش تھے، کوئی بھی محب وطن ملک کے استحکام کی ضمانت اداروں کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہداءکی قربانیوں کے باعث ہی پاکستان قائم ہے۔