کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ پاکستان کی آبادی کا 60فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، کراچی میں ڈاکٹرز، انجینئرز، بزنس گریجویٹس نوجوان بڑی تعداد میں ہیں، انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی عدم دستیابی ، بنیادی سہولیات کے فقدان ، امن و امان کے مسائل کے باوجود کراچی کے نوجوان پر عزم اور پر جوش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے Urban Innovation chalenges and opportunitiesکی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹیو اسلامک چیمبر آف کامرس ، انڈسٹریز اینڈ ایگری کلچر ABDUL BADIH Al-DADA، سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ناصر حیات مگوں ، صدر ZABIST شہناز وزیر علی کے علاوہ اسلامک چیمبر آف کامرس ، انڈسٹریز اینڈ ایگری کلچر کے اراکین بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہری علاقوں میں افرادی قوت ٹیکنالوجی اور دیگر لحاظ سے بہترین مواقع دستیاب ہیں، ان مواقعوں کے درست سمت میں استعمال سے نہ صرف شہر بلکہ اور صوبہ اور ملک کی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنرز اینی شیٹیوGovernors initiativeکے تحت 50ہزار نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مفت کورسز کروائے جائیں گے، ان نوجوانوں کو کلاﺅڈ کمپیوٹنگCloud Computing،میٹا ورس Metavers،ویب تھری اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کورسز کی تربیت دی جائے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گرین اینڈ کلین کراچی کے منصوبے کے تحت الہ دین پارک ، پاک چائنا اینڈ فرینڈشپ پارک تعمیر ہورہے ہیں، اس کے علاوہ چوراہوں ، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے پر بھی کام کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ کے شہروں کی ترقی کے لئے بلدیاتی اداروں اور صوبائی و وفاقی حکومتوں کے مابین بہتر تعاون ضروری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے باعث دنیا میں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، یہ دن پاکستان کی قوم کبھی نہیں بھول سکتی، اس دن نہ صرف بابائے قوم کی نشانیوں کو تباہ و برباد کیا ، بلکہ پاکستان کی سا لمیت کی ضامن مسلح افواج کی عمارتوں کو بھی جلایا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ کل جناح ہاو¿س کا دورہ کیا تھا،وہاں کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا، حملہ میں بابائے قوم کے ورثہ اور ان کی ذاتی اشیاءکو نشانہ بنا کر تباہ وبرباد کردیا گیا، اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد اقوام عالم میں پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے صبر و تحمل اور برداشت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، اگر جوابی کارروائی ہوتی تو بات بہت آگے نکل جاتی اس لئے مسلح افواج نے تحمل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانی 9 مئی کے واقعات کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں، گورنر سندھ نے کہا کہ اس حوالے سے گورنرہاﺅس میں علمائے کرام ، وائس چانسلرز اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ تین الگ الگ ایونٹس منعقد کئے جا چکے ہیں۔