لاہور (نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پہ نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں جب کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان ،راجن پور ،مظفر گڑھ ،وہاڑی اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی اس نئی جماعت میں شامل ہوں گے۔’’شاہ محمود قریشی نئی جماعت کی سربراہی کریں گے‘‘کراچی، اندرون سندھ، کےپی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔جہانگیر ترین اور اس کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جب کہ لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے۔