ڈیرہ اسماعیل خان ( کرائم رپورٹر )تھانہ کلاچی اور CTD کے 62 مقدمات میں پکڑا جانیوالا تقریباً 170 کلو گرام دھماکہ خیر مواد عدالتی حکم پر تلف کردیاگیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر انچارج بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ عنایت اللہ ٹائیگر نے CTD اور تھانہ کلاچی کے 62 دہشت گردی کے مقدمات میں پکڑا جانیوالے دھماکے خیز مواد جس میں 51.5 کلو گرام بارود،02 عدد خودکش جیکٹس،06 عدد آئی ای ڈیز،159 عدد نان الیکٹرک ڈیونیوٹر، 27 الیکٹرکڈیونیٹر، 06 عدد ایمپکٹ فیوز،196 فٹ پراٹما کارڈ،103 عدد ہینڈ گرنیڈ،28 عدد RPG راکٹ گولے،12 عدد مارٹر گولے سمیت مجموعی طور 170 کلو گرام کے قریب بارودی مواد کو عدالتی حکم پر جج صاحبان کی موجودگی میں دھماکہ کرکے تلف کردیاگیا،انچارج بی ڈی یو عنایت اللہ ٹائیگر نے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ تلف کیا گیا مواد انسان جان و مال کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا جس آج الحمدللہ بغیر کسی نقصان کے تلف کرکے عوام کی جان کی محفوظ بنا لیا ہے۔