کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سندھ کے معروف فنکار ممتاز مولائی نے گورنر ہاﺅ س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ میں فنکاروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ممتاز مولائی نے مختصر سے عرصہ میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے ، ممتاز مولائی کے اردو، سندھی ، سرائیکی گیتوں نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ "سندھ میں رہنے والے سندھی مہمان نواز ہیں سارے”گانے نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ممتاز مولائی نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر گورنر سندھ کا مشکور ہوں۔ گورنر سندھ نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے گورنر ہیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے ممتاز مولائی کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔