کراچی( بیورو رپورٹ ) 25 مئی یوم تکریم شہداء موقع پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے راہنماؤں مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک وملت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اللہ ان تمام کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے،ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تو ان سرحدی نوجوانوں نے اس ملک کی بقاء کیلئے ہر وہ قربانی دی جو ان کے بس میں تھی،آج اگر ملک پرامن ہے تو سرحدات پر پہرہ دینے والے جانبازوں کی دن رات کی پر مشقت زندگی اس ملک کو محفوظ کئے ہوئے ہے،اہلسنت والجماعت اس ملک کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اور دعا گو ہے کہ رب لم یزل اس ملک اور ملک کے دفاع میں بیدار رہنے والے ہر نوجوان خواہ وہ افواج پاکستان میں سے ہو یا عوام وخواص میں سے کو صحت اور سلامتی عطاء فرمائے اور ملک کی خاطر جان کی بازی لگانے والوں کے درجات بلند فرمائے، تاکہ ملک کی سرحدات محفوظ رہیں