لاڑکانہ( بیورورپورٹ)
لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے صوبائی اور ملکی سطح کے تاجروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نگراں صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب کی خصوصی شرکت، ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے، 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، آئیندہ بجٹ میں تاجروں پر اضافی ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کا عندیہ، لاڑکانہ ریلوے لائن اور ائیر پورٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے چیمبر آف کامرس کے صدور اور معروف تاجروں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف پیٹرن یونائیٹڈ بزنس کمیونٹی صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر، صدر زبیر طفیل سمیت دیگر معروف تاجروں اور ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران نے شرکت کی تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس لاڑکانہ احمد علی شیخ نے مہمانوں کو استقبالیہ دیا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ بزنس کمیونٹی اور چیمبر آف کامرس مل کر تاجروں کے مسائل حل کریں گے، سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر لاڑکانہ میں انڈسٹریل زون بھی تعمیر کیا ہے جو کہ خوش آئیند ہے لاڑکانہ ریجن دھان کی فصل کا حب ہے جبکہ فصل کو پراسیس کرنے کے لیے ایک۔ہزار سے زائد سیلرز کے کارخانے بھی ہیں، یہاں کا ایری 6 چاول بنگلادیش، انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں برآمد بھی ہوت ہے
لاڑکانہ کے ائیر پورٹ اور ریلوے کو فوری بحال کروانے کی پوری کوشش کریں گے انکا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر کا میئر خیر محمد شیخ کو ہونا چاہئیے وہ ایک تاجر ہیں، اور تاجر برادری انکے ساتھ ہے
جبکہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی چیمبر آف کامرس کے میمبرز کو رہائیشی پلاٹس دیئے جانے چائیں، دفاتر پر مشتمل عمارت بھی ہونی چاہئیے ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں تاجروں کو گیس اور بجلی کی مہنگی قیمتوں کے باعث نقصان ہو رہا ہے آئیندہ بجٹ میں تاجروں کے مسائل پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے حکومت سے درخواست کریں گے کے تاجروں پر مزید ٹیکسس کا بوجھ نہ ڈالا جائے جبکہ ملک میں سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے 9 مئ کے واقعات قابل مذمت ہیں، پاک افواج اس ملک کی سالمیت اور آزادی کی ضامن ہیں عوام ہمیشہ اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، تقریب میں ضلاع سکھر، خیر پورمیرس، نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع کے چیمبر آف کامرس کے صدور اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کرنے سمیت شیلڈز پیش کی گئیم جبکہ مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تقریب میں یو بی سی کے رہنمائوں شہزاد ملک، عامر باجوہ، خالد ٹوانہ، ظفر بختاوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔