کراچی (نمائندہ خصوصی )گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی ٹی ایکسپرٹس سر ضیا اور دانیال ناگوری نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنرہاﺅس میں آئی ٹی کورسز کے انعقاد ، ان کے نصاب ، کورسز کے لئے نوجوانوں کی سلیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنانا مقصد ہے اس ضمن میں ملک کے معاشی حب کو آئی ٹی مرکز بنانے کا خواہش مند ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50ہزار نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کورسز جلد شروع کئے جائیں گے۔ نوجوانوں کا انتخاب ایک ٹیسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ سر ضیا نے کہا کہ یہ گورنر سندھ کا انقلابی اقدام ہے ،اس سلسلہ میں ہماری خدمات حاضر ہیں۔ دانیال ناگوری نے کہا کہ آئی ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر نئی چیزیں آرہی ہیں ہیں۔