لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سیکریٹری جنرل جمیعت علمائے سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 مہینوں تک عمران خان کو جیل میں بھیجیں معیشت بہتر ہوجائے گی ہمیشہ ترقی میں رکاوٹ عمران خان رہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، سیلاب متاثرین کے لیے جو سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے قرضہ لیا وہ پیسے کہاں گئے ؟ ورلڈ بینک سے لیا گیا قرضہ سندھ حکومت بینکوں میں رکھ کر سود حاصل کر رہی ہے، الیکشن قریب آتے ہی یہ پیسہ پیپلزپارٹی نکال کر الیکشن جیتنے کے لیے عوام کو دے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور گزر رہا ہے، جے یو آئی کا ہمیشہ سے عمران احمد نیازی کے لیے معقف رہا ہے کہ وہ بیرونی ایجنٹ ہیں، آج ہر شخص عمران خان کو بیرونی ایجنٹ کہہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پاکستان آئی ایم ایف کا مقروض ہے، مولانا فضل الرحمن نے پاک چائینہ تجارت اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کردار ادا کیا جب عمران خان اقتدار میں آئے ملک کا قرضہ 25 ہزار ارب تھا جب عمران خان اقتدار سے نکلا تو قرضہ 52 ہزار ارب تھا، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معائیدے کیے اور خط لہرایا کہ امریکی سازش سے انہیں نکالا گیا اب 60 امریکی کانگریس میں انکے لیے خط لکھ رہے ہیں جبکہ زلمے خلیل زاد اور انکی یہودی اہلیہ عمران خان کے حق میں بول رے ہیں عمران خان کے لے زیادہ تر بیرون ملک سے بولنے والے یہودی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وزیر اعظم پھانسی چڑھ گیا بینظیر قتل ہوئی وزراء اعظم جیلوں میں گئے کیا کبھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یا کسی امریکی سیاستدان نے کوئی آواز اٹھائی؟ آج یہودی اور امریکی سب عمران خان کی حمایت میں بول رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پر القادر ٹرسٹ میں اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں، عمران خان کے لیے مسلم ممالک سے آواز نہیں اٹھائی جا رہی، عمران خان آج بھی بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستانی فوج کو بدنام کرنے کے لیے اور معاشی عدم استحکام کے لیے لانچ کیے گئے، انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو عمران خان سے ریلیف مل رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان ریمانڈ پر موجود ملزم کو اپنی گاڑی بھیج کر اسے گڈ ٹو سی یو بول رہے ہیں یہ عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اگر عدالت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرے گی تو جے یو آئی عوام کے پاس جائے گی پھر فیصلے عدالت سے نکل کر عوام کے پاس ہونگے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے میں جوائینٹ آپریشن کی اجازت صوبائی اور وفاقی کابینہ بھی دے چکی ہے جوائینٹ آپریشن فوری ہونا چاہئیے، ابھی بھی 4 سو مغوی کچے میں موجود ہیں، سندھ کے ضلع کندھ کوٹ اور کشمور میں امن ریلیاں نکالی جائیں گیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرے۔