سوات( نمائندہ خصوصی) پولیس اور شرپسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث سوات کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں منگلور کے بالائی علاقے میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، شرپسندوں کی فائرنگ سے مقامی شہری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سات شرپسندوں نے ایک غار میں پناہ لے رکھی ہے، ان دہشت گردوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا جاچکا ہے تاہم دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر مقامی انتظامیہ نے سوات کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام ڈاکٹر وپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کرتے ہوئے فوری طلب کرلیا ہے۔