کراچی ( رپورٹ میاں طارق جاوید)سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی خیریت سے ہیں دو دن سے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں میڈیا پر انتقال کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں، ڈاکٹر اے آر جمالی کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی طبیعت کل سے بہتر ہے، انکے انتقال کی غلط خبریں چلنے سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر اے آر جمالی کے مطابق 2 روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لائے تھے، ڈاکٹر اے آر جمالی نے مزید کہا کہ اس وقت پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ، ڈاکٹر اے آر جمالی کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی طبیعت پرسوں سے کافی بہتر ہے ، ڈاکٹر سیمی پرسوں خود چل کر اسپتال آئی تھی ،اب ان کی طبیعت کافی بہتر ہے عوام سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل ہے