لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبار سے بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کے خلاف تاریخ میں ایسا کریک ڈان نہیں ہوا، ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔ دوران گفتگو عمران خان نے تحریک عدم اعتماد میں سیاسی ناکامی کا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا، میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں انہوں نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، 99 فیصد پاکستانی میرے ساتھ ہیں۔