اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے زرغون، بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حملے میں تین اہلکاروں کی شہادت پرگہرےدکھ کااظہارکیا۔وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا ءکی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز انتہائی شجاعت اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ شہداءکی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نےدہشتگردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیردہشتگرد کوجہنم واصل کرنے والے اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔