اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات کا معاہدہ طے پا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے روس کے شہر کازان میں دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ترجمان وزارت تجارت کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کرسکیں گے۔ بیان کے مطابق اس معاہدے نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مصنوعات کی برآمد پر 25 فیصد ٹیرف میں کمی لینا آسان بنا دیا ہے۔یوریشین اکنامک یونین کا یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات ترقی پذیر ممالک کو یکطرفہ ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔