اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کا پھیلایا گیا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا فرانس 24 ٹی وی نے بے نقاب کردیا۔گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا۔ اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاو گھیرامیں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔