کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے جمعہ کو ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر سہیل افضل خان کی والدہ، فوٹوگرافر مظفر مہدی کے داماد ،شہر بانو کی ہمشیرہ، طفیل احمد کی والدہ، طاہر عزیز کے والد ،شاہد مصطفی کی والدہ ،نصر اللہ چوہدری کی والدہ ،عمران علی کی ہمشیرہ ،پیرزادہ سلمان کے والد ،ایوب احمد کے والد ،سید ذیشان شاہ کے والد ،محمد علی فاروق کی والدہ،عامر اشرف کی والدہ، اختر نواز کی والدہ ،اسحاق تنولی کی بھانجی اور سابق سیکرٹری اطلاعات وسیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو سمیت تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔دعائیہ تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد ،نائب صدر مشتاق سہیل ،خازن احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان ،گورننگ باڈی کے ارکان فاروق سمیع ،شمس کیریو ،ذوالفقار راجپر،سابق صدر فاضل جمیلی،طاہر حسن خان،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے اے ایچ خانزادہ، سابق سیکرٹری مقصود یوسفی، ارمان صابر،محمد رضوان بھٹی،صدر کے یو جے خلیل ناصر، نائب صدر محمد منصف، پیپ محمد جمیل، اصغر عمر ،فداعباسی،نصیراحمد اورطارق معین سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ معروف عالم دین اور خطیب مولانا ثناء اللہ رحمانی نے مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کرائی۔قبل ازیں مولانا ثنا اللہ نے موت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے ۔موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے ۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم حقیقی زندگی کی تیاری اس عارضی زندگی میں کریں۔ تقریب کے اختتام پر صدر اور سیکریٹری کراچی پریس کلب نے تمام اراکین اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔