لاہور( نمائندہ خصوصی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ زمان پارک کو اصل شکل میں فوری بحال کرے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں محسن نقوی نے کہا کہ زمان پارک کے رہائشی پہلے ہی بہت مشکلات برداشت کر چکے ہیں، انتظامیہ زمان پارک میں تجاوزات ختم کرے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے فوری بعد پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عمران خان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ملاقات رپورٹ بھی پیش کر دی۔