کراچی( کامرس رپورٹر ) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری
کرڈالی ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری کرڈالی اور ایک ڈالر 301 روپے کا ہوگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے سے 301 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 285 روپے 82 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔