سری نگر( نمائندہ خصوصی کشمیر) مودی سرکار نے جی ٹوئنٹی کے ٹورزم اجلاس سے قبل مقبوضہ وادی کو فوجی قلعے میں بدل دیا اور کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں، تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔
سری نگر میں جی ٹوئنٹی کے ٹورزم اجلاس سے پہلے وادی کو چھاؤنی بنا دیا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔بھارتی فوج کی جانب سے پُر تشدد کارروائیوں میں کشمیریوں کی جبری گرفتاریاں تیز کردی گئیں۔
کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں، تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب حریت رہنماؤں نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد کے خلاف بائیس مئی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے اور عالمی برادری سے بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے کا مطالبہ کیا،مودی سرکار کی جانب سے بائیس سے چوبیس مئی تک سری نگر میں جی ٹی ٹوئنٹی ٹوارزم اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور ترکیہ کی سری نگر میں اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔