اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کی جاری تعمیر میں تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو گیا،نیوی گیشن اور کمیونیکیشن اپریٹس کی تنصیب اور آپریشنلائزیشن کےلئے بھی کام جاری ہے، تمام آلات سائٹ پر پہنچ چکے ، اس کام کو مکمل کرنے میں 60 دن لگ سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق این جی آئی اے کا متوقع افتتاح جدید ایئر ویز کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرے گا جو دنیا کو گوادر سے جوڑتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ا گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ این جی آئی اے کے کام کا پورا دائرہ جس میں سول ورک، سٹرکچرل ورک، مکینیکل ورک اور انجینئرنگ کا کام شامل ہے (سوائے نیوی گیشن اور کمیونیکیشن ورک) تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بنیادی طور پر نپ اینڈ ٹک طریقہ کار کو مکمل کرنا ہے جو چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی ( سی سی سی سی ) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) پاکستان کی پیشہ ور ٹیموں کی مشترکہ کوششوں سے تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دریں اثنا، نیوی گیشن اور کمیونیکیشن اپریٹس کی تنصیب اور آپریشنلائزیشن کےلئے بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چونکہ تمام آلات سائٹ پر پہنچ چکے ہیں، اس کام کو مکمل کرنے میں 60 دن لگ سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ا انہوں نے مزید کہا اسٹیٹ آف دی آرٹ رن وے، جو این جی آئی آر کا مرکز ہے، نے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں۔