بنکاک (نیٹ نیوز/ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی ویمن مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کو ناک آؤٹ کردیا۔بین القوامی میڈیا اور خصوصاً آسٹریلین میڈیا میں انیتا کریم کے گزشتہ دنوں چرچے رہے
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مشہور لم پینی اسٹیڈیم میں آسٹریلین فائٹر یوئن ہا کے مدمقابل آئیں۔فائٹ کے تین راؤنڈز میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹرحریف پر حاوی رہیں جس کے بعد انہوں نے آسٹریلین فائٹر یوین ہا کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف کے خلاف فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انیتا کریم نے پاکستان کے لئے مزید عالمی اعزاز جیتے کی خواہش کا ارادہ کیا ہے