کراچی( نمائندہ خصوصی) پولیس نے9مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات ملوث 340 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق شہر قائد میں شارع فیصل و دیگر مقامات پر جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات 31درج مقدمے میں340افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ضلع وسطی میں6مقدمات میں56ملزمان گرفتار ہیں، ضلع سٹی میں 5مقدمات میں 31ملزمان گرفتا رہیں۔پولیس حکام کے مطابق ضلع شرقی میں 9مقدمات میں 100سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ کورنگی، کیماری، ملیر میں 2،2مقدمات درج ہیں تینوں اضلاع سے مجموعی طور پر 106ملزمان گرفتار ہیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ ضلع غربی اور جنوبی میں 3،3مقدمات درج71ملزمان کو گرفتار کیا گیا، درج مقدمات میں4میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ماڑی پور ٹاﺅن میں جوائنٹ سیکریٹری پی ٹی آئی امین خان کو گرفتار کیا، لیاقت آباد ٹاﺅن یو سی1سے شاجہان، اور یو سی7سے زاہد خانزادہ کو گرفتار کیا گیاہے۔ناظم آباد ٹاﺅن کے سابق امیدوار وائس چیئرمین یو سی6سعید ملوک، لیاری ٹاﺅن سے کونسلر شاہ فیصل اور یو سی ذمہ دار شیر زمان کو گرفتار کیا گیا، نیو کراچی یو سی6کے کونسلر نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق آرام باغ سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس 340افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔