کراچی (نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پٹرولنگ اسکوڈ دو شفٹوں میں کام کرے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس حملے کے بعد سے ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی بہتر کرنے کا ایک اور اقدام سامنے آیا، پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایس ایس پی ریلوے شوکت کھتیان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسٹیشن کے اطراف میں پیٹرولنگ کے لئے آٹھ رکنی اسکواڈ بنادیا گیا ہے۔.شوکت کھتیان نے کہا کہ پیٹررولنگ کے لئے نئی آٹھ موٹر سائیکلیں بھی خریدی گئی ہے ،پٹرولنگ اسکوڈ دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ایس ایس پی نے کہا کہ پیٹرولنگ اسکاڈ اسٹیشن پر مشکوک افراد ،بیگ اور چوریوں پر بھی نظر رکھے گا۔اس سلسلے میں سٹی اور کینٹ پولیس کے اہکاروں کے لئے نئی وردیاں بھی بنوالی گئیں ہیں اور ریلوے پولیس کے آٹھ سو اہکاروں کو نئے جوتے وردیاں اور موزے بھی دیے جائیں گے، بوٹ سے لیکر موزے تک اعلی کوالٹی کا خیال رکھا گیا ہے۔