بہاولپور (نمائندہ خصوصی) بہاولپور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع بہاولپور کے چک-102 ڈی بی کے ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں ماں باپ، بیٹا اور چچی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کی گردن اور جسم پر تیزدھارآلے کے نشانات ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔