شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ پشاور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)کے مطابق شمالی وزیرستان سے دہشتگردوں کو بنوں منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر تینوں دہشتگرد مارے گئے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں ملزمان اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک حملہ آور کی لاش بھی ملی ہے۔