اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ ہمارے ادارے ہماری طاقت ہیں، 9مئی قومی سانحے کا دن تھا اس دن ہونے والے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور کا واقعہ افسوس ناک ہے،9 مئی کے واقعات پر سوچا کہ کیا ہم سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کریں؟
ہماری بقا ءاللّٰہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں،عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہے،اس وقت صورتحال جس نہج پر آچکی ہے اس میں سیاست میں شامل نہیں رہ سکتا، اب سیاست نہیں کروں گاالبتہ انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی جو خدمت کرسکا کروں گا، پاکستان بحران میں ہے جو کہ پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں، ڈیڑھ ماہ سے لاہور نہیں گیا اور نہ ہی کوئی میٹنگ اٹینڈ کی ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا اور کہا کہ تحریک انصاف 1996 میں جوائن کی تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، جس کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا۔9مئی قومی سانحے کا دن تھا، اس دن کے واقعات بہت تکلیف دہ تھے، جنہوں نے مجھ پر بہت اثر کیا ہے، ہمارے خاندان کے اکثر لوگ فوج میں ہیں، میرے دادا اور خانداک آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، میں سیاست کے دوران کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، پارٹی میں ماضی میں بھی مشکل وقت آئے، مجھ پر دہشت گردی کے 8 ،9 سیاسی پرچے درج ہیں، میانوالی میں جو 2 واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا، سیاسی جماعتیںاپنے دروازے ایک دوسرے کیلئے کھلے رکھیں، جو ماحول بن گیا ہے وہ بہت خطرناک ہے،میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے باہر جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،موروثی یاست پر یقین نہیں رکھتا،مجھ پر کی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں،عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہے، آج بھی سرحدوں پر روز تین سے چار شہادتیں ہوتی ہیں،جب بھی مشکل پڑی ہے فوج نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہماری بقاء اللّٰہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، نو مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، 9 مئی کے واقعات پر سوچا کہ کیا ہم سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کریں؟ ہمارے ادارے ہمارے طاقت ہیں،مجھے ان واقعات پر انتہائی افسوس ہے، افسوس ہے کہ 27سال بعد ان واقعات کی وجہ سے سیاست سے دستبردار ہونا پڑا،صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اب میںسیاست میں شامل نہیں رہ سکتا،ڈیڑھ ماہ سے لاہور نہیں گیا کوئی میٹنگ اٹینڈ نہیں کی، میں اب سیاست نہیں کروں گا، اب انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی خدمت کروں گا،خیال رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں۔