لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ( جمعرات )کو مریدکے میں جلسہ کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بدھ سے جلسے شروع کروں گا مگر عدالتوں میں میری پیشیاں ہیں اس لیے اب جمعرات سے جلسے کروں گا۔پہلا جلسہ مریدکے میں ہو گا، پلان دوں گا کہ کیسے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کبھی کوئی کسی کو پلیٹ میں رکھ کر آزادی نہیں دیتا۔جن قوموں کے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے وہ آزاد ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس انصاف نہیں، غلام ہیں اس لیے اوپر نہیں جا سکے۔عمران خان نے کہا کہ جہاں طاقت ور کے لیے ایک قانون، کمزور کے لیے دوسرا قانون ہو وہ قوم کبھی نہیں اٹھ سکتی۔