کراچی(نمائندہ خصوصی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوگی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق کہ عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، عازمین حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کرالیں، عازمین حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوگی، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہوگی، رحیم یار خان سے پرواز 6 جون، سکھر سے 7 جون کو روانہ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ آخری حج پروازیں 20 جون کو روانہ ہوگی، حاجی کیمپوں میں بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہوگا، وزارت کے اشتراک سے این سی او سی نے مفت کورونا ویکسین کانٹر قائم کر دیئے ہیں۔ترجمان کے مطابق پرواز سے 24 گھنٹے پہلے پاسپورٹ، ٹکٹ اور ویزا حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے، حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4 جولائی سے شروع ہوگی۔