کراچی(نمائندہ خصوصی) پولیس نے نان کسٹم پیڈ کوئلہ اور لوہا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ٹرالر پر 110ٹن کوئلہ اور لوہا لوڈ تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موچکو پولیس نے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ کوئلہ اور لوہا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ موچکو چیک پوسٹ پرلوہے اور کوئلے سے لدے ہوئے 2 ٹرالرز کوروکا گیا، دونوں ٹرالرز کے ڈرائیور سے دستاویزات طلب کی گئی۔فدا حسین جانوری نے بتایا کہ دستاوزات کے مطابق صرف50ٹن کی ڈیوٹی ادا کی گئی تھی،ٹرالر پر110ٹن کوئلہ اور لوہا لوڈ تھا، 50ٹن اضافی لوڈ بغیر کسٹم فیس اسمگل کیا جارہا تھا، اضافی لوڈ کی چوری سے گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچتا۔ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ڈرائیور محمد علی اور صادق کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان اور برآمد سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے۔