اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف 18 مئی 2023 بروز جمعرات ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ پاکستان ایران مند -پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے مقام پر مند- پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔ پاک ایران مشترکہ سرحد کے ساتھ تعمیر کی جانے والی چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مند-پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ پولان-گبد الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن لائن ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی پاکستان تک پہنچے گی۔یہ منصوبے پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان اور ایران کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔