اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) اورکور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملے کے الزام میں گرفتار اور عدم گرفتار تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کی پروفائلنگ سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے شروع کی گئی ۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت سے تعلق ہونے سے متعلق تمام شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، بیشتر ملزمان 6 ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کر رہے تھے، تمام ملزمان کی پروفائلنگ پبلک کی جائےگی۔