اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟۔