کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم گبول اور سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ 9 مئی کو ہواہم اس کی مذمت کرتے ہیں،جو بھی ان کارروائیوں میں ملوث ہے ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔سنجے گنگوانی اور کریم گبول نے کہاکہ جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)،کور کمانڈر ہاﺅس اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سنجے گنگوانی نے کہاکہ میں نے ہمیشہ ایشوز پر بات کی ہے،اگر پاکستانی میں یہی طرز سیاست ہے تو میں سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔