اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی واقعات میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہوجائے، قوم و ملک کے ساتھ کھڑی ہو جائے وہ عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج نیوٹرل ہوجائے، قوم و ملک کے ساتھ کھڑی ہو جائے وہ عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، تلقین انہوں نے کی تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ میانوالی میں 80 سے زائد جہاز کھڑے تھے، اگر یہ لوگ جہازوں کو جلاتے تو موجودہ معاشی حالت میں ہم 5 جہاز کو ریپلیس نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوست ممالک افراد کے مفادات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، جو شخص شہدا کی توہین میں ملوث ہے وہ دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا۔