کراچی (نمائندہ خصوصی) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سندھ میں زراعت کا شعبہ بہت متاثر ہوا ہے، گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے کسانوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ بات انہونے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبے کے کاشتکاروں کے فصل کی انشورنس کے حوالے سے ایک منصوبے پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سیکریٹری زراعت اعجاز علی مہیسر، سی ای او نیشنل انشورنس سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے دوران چھوٹے کسانوں کو مالی نقصان سے بچانے کے لئے فصل کی انشورنس لازمی ہے۔چاہتے ہیں کے چھوٹے کسانوں کو قدرتی آفات میں نقصان کی صورت میں مالی مدد حاصل ہو۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے سیکریٹری زراعت کو انشورنس ماڈل بنانے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کے نیشنل انشورنس، سندھ انشورنس اور دیگر انشورنس کمپنیوں سے مشاورت کر کے انشورنس کا ایسا ماڈل بنایا جائے جس سے چھوٹے کسانوں پر کوئی بوجھ نا پڑے اور منصوبے کے متعلق صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔