اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں، موجودہ حالات مذاکرات کےلئے موزوں نہیں ہیں۔نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ جوکچھ ایک ہفتے سے ہو رہا ہے ایسے میں پی ٹی آئی سے بات چیت مشکل ہے، حالات بہتر ہونے پر مذاکرات کے لیے سوچا جاسکتا ہے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، سپریم کورٹ نے 15 مئی کو حکومت اور پی ٹی آئی کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکا مشورہ دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات میں جولائی میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔