کراچی(نمائندہ خصوصی)
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں ، ان میں وفاق کے تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کی ترقی یقینی ہے اس ضمن میں عوامی فلاح و بہبود ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔