اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دن 3 بجے ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت اور حکام شریک ہوں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائےگی۔