اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )فاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے علم کی معراج حاصل کرنی ہے جس قوم میں علم کی جستجو نہیں وہ غلامی میں رہتی ہیں ہمیں علمی تحریک کی ضرورت ہے،یونیورسٹی آف نارووال کے طلبہ بہترین صلاحیتوں سے تعارف پیش کریں تاکہ پوری دنیا کے طلبہ یہاں داخلے کیلئے منتظر ہوں علم کی قیادت فکر اتحاد ویگانت سے ہی کامیابی ملتی ہے نارووال کی دھرتی گواہی دے گی کہ ہم نے آنے والی نسلوں کی تیاری کی ہے۔نارووال کو علم کی بستی بنانا میرا خواب تھا اور آج میرے لئے خوشی کا دن ہے کہ تعبیر مل رہی ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال کے 13 مختلف منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال ایک تناور درخت بن چکی ہے اور معیاری تعلیم بچوں کو انکی دہلیز پر مل رہی ہے کوشش کریں گے نارووال یونیورسٹی کی بتیاں 24 گھنٹے جلتی نظر آئیں امریکہ اور برطانیہ میں 24 گھنٹے تدریسی عمل جاری رہتا ہے اگر اللہ کا قرب حاصل کرنا ہے تو قرآن کے اندر سے بھی علم حاصل کرنے کا شعور ملتا ہے۔ ہمیں علم و محقق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یونیورسٹی کے طلبہ کو اعتماد دیا ہے امید کرتا ہوں کہ طلبہ و طالبات اس یونیورسٹی کو محنت کے ساتھ پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹی بنائیں گے اور کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کریں گے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو جلد بحال کر دیا جائے گ۔۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت کے 4 سالہ دور میں ترقی کو بریک لگ گئی عوام ان سے پچھلے دور کا حساب لیں گے۔