لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا،گروپ کی جانب سے پارٹی میں نظر انداز ہونے والے نظریاتی لوگوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کے وکیل کوخط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ذرائع کے مطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائش گاہ پر اجلاس بھی منعقد کیا ۔اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالد گھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثنا ءباجوہ، طارق سعادت، علی محمد خان، جاوید انور، امین ذکی اور دیگر شریک ہوئے۔