اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی (آج) منگل 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 مقدمات میں ممکنہ پیشی کا سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کر دی۔پیر کو محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی (آج) منگل 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 مقدمات میں ممکنہ پیشی پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب منگل کو کیس کی سماعت کرینگے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کیا جسکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت (آج) منگل دن ڈھائی بجے ہوگی کورٹ روم نمبر ایک میں وکلاءاور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔سرکلرکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہونگے ،عمران خان کے ساتھ 15 وکلاءکو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی،اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاءکمرہ عدالت جاسکیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی ،کمرہ عدالت میں داخلے کے لئے خصوصی پاس بنانے کے لئے 8 مئی تک فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی تا ہم انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکنے کی ہدایت کی گئی خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی۔