اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون پاکستان اور یورپی یونین ددنو ں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا۔