کراچی(نمائندہ خصوصی) امریکی کانگریس کی رکن شیلا حیکسن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ان کے ہوٹل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی ،ان کے لئے مکانات کی تعمیر اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے انہیں صوبہ سندھ نے دودہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ شیلا جیکسن نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کو امریکی کانگریس کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا۔ شیلا جیکسن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے درکار مکانات کی تفصیل دیں ،ہر ممکن فنڈنگ کی کوشش کروں گی۔