نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بی جے پی کا زعفرانی بریگیڈ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو کرنے پر صحافی راج دیپ سر دیسائی پر پل پڑا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق زعفرانی بریگیڈ نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کلبھوشن اور کشمیر کی بات کیوں کرنے دی اور بلاول کے دوٹوک جواب کیوں سنے۔اس پر راج دیپ سر دیسائی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بلاول سے سوال بھی کرنا چاہیے اور بلاول کا جواب سننا بھی چاہیے۔ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نہ دہشت گرد ہوتا ہے، نہ نیتا اور نہ فوجی، پاکستانی وزیر خارجہ کا انٹرویو کرنا جرم نہیں۔