کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کی 11یوسیز سمیت سندھ کے 24اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا عمل ہوگیا، کراچی کے7اضلاع کی11یوسیز میں 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل اتوارسات مئی کی صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک پر امن طور پر مکمل ہو گیا اورپولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی جبکہ ووٹنگ کی شرح انتہائی سست رہی تاہم بعض علاقوں میں میئر کراچی لانے کی خواہش مند پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی زیادہ سے زیادہ یوسیز جیت کر پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے سرگرم رہیں اورپولنگ اسٹیشنزپرخاضی گہماگہمی دیکھنے میں آئی تاہم مجموعی طورپرووٹرزنے مہنگائی،سیاسی عدم استحکام سمیت دیگرمسائل کی بناءپرپولنگ میں دلچسپی نہیں لی ووٹڑز کی عدم دلچسپی کے ٹرن آﺅٹ بہت کم رہا جس کی وجہ سے انتخابی عمل کے دوران روایتی جوش وخروش کا فقدان رہا۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 172 پولنگ بلڈنگز میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں کراچی ڈویژن کی یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں شامل ہیں۔ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹاﺅن، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوئی۔پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کےفرائض انجام دیے۔کراچی میں ضلع غربی یوسی 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 18 پر پولنگ کے آخری لمحات میں ہنگامہ آرائی کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔مشتعل کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھرا کیا جبکہ کچھ افراد پولنگ اسٹیشن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ہنگامہ آرائی کے دوران ایک سیاسی کارکن کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ ضلع جنوبی ٹی ایم سی لیاری یوسی 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر1 میں بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی یو سی 13 کے پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن پروگرامر اسکول کے سیکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے اور پولنگ اسٹیشن کے لیے ایک ایس ایچ او کو سیکیورٹی انچارج تعینات کیا ہے۔کراچی کے علاقے نیو کراچی رشید آباد کی یو سی 13 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 33 میں پولنگ شروع ہوتے ہی حالات کشیدہ ہوئے اورجماعت اسلامی پیپلزپارٹی ، تحریک لبیک کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،نارتھ ناظم اباد میں پولنگ اسٹشن نمبر چار میں پولنگ ختم ہونے کے بعد جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کارکنان ایک دوسرے سے دست گربیاں ہو گئے پولیس نے کارروائی کرکےصورتحال کنٹرل کرلی۔امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔