لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان کو 4مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا۔عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ہے۔عمران خان کو 10اور 11مئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔