اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی، جن حجاج کے پاس ائیرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گا انکو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوں گی، میں اپنے لیے سرکار سے مراعات نہیں لیتا تو دوسروں کو بھی بلاوجہ سرکاری مراعات نہیں دوں گا۔ سینیٹر طلحہ محمودنے کہاکہ صرف کابینہ کی پالیسی پر عمل ہو گا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حاجی کیمپ کے دورے کے دور ان حجاج کرام سے ملاقاتیں کیں جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کی خدمات کیلئے کوشاں ہے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی، حجاج کرام کو سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہے،جن حجاج کے پاس ائیرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گا انکو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ گروپ لیڈران سے رابطے میں رہنا ہوگا، حجاج کرام کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے تا کہ وہاں انکو کوئی پریشانی نا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حج بہت بڑا مقصد اور عبادت ہے، اللہ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے۔ بعد ازں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ عازمین حج کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی، عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیں، سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسلے میں نہ پھنس جائیں، عازمین حج پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں،ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ میڈیکل کیمپ میں ادویات کے معیار کا خیال رکھیں گے،یقینی بنائیں گے کہ ادویات معیاری ہوں اور مقدار بھی چیک کریں گے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ اگر ثابت ہوا کہ ادویات معیار کے مطابق نہ ہوئی تو کمپنی کو بلیک لسٹ کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چاہیے ہیں کہ عازمین حج کو معیاری ادویات ہی فراہم کی جاسکیں۔ انہوںنے کہاکہ 2022 کا حج محدود عازمین کے ساتھ ہوا تھا جب کہ اس مرتبہ تقریبآ تیس لاکھ افراد حج ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مثالی حج کا دعویٰ نہیں کررہے،مگر عازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمودنے کہاکہ اس مرتبہ 80 ہزار سے زائد سرکاری عازمین اور اتنے ہی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خزانہ نے بڑی مشکل سے حج کے لئے ڈالرز کا انتظام کیا ہے۔